یہ کتاب ایک ٹیوٹورئل ہے۔ اس کا مقصد آپ کو آہستہ آہستہ زبان سیکھنے میں مدد کرنا ہے۔ لیکن ایک بار جب آپ بنیادی باتوں سے واقف ہو جائیں تو آپ کو دوسرے ذرائع کی ضرورت ہوگی۔
ECMA-262 وضاحت جاوا اسکرپٹ کے بارے میں سب سے زیادہ گہرائی، تفصیلی اور رسمی معلومات پر مشتمل ہے۔ یہ زبان کی وضاحت کرتا ہے۔
لیکن رسمی ہونے کی وجہ سے اسے شروع میں سمجھنا مشکل ہے۔ لہذا اگر آپ کو زبان کی تفصیلات کے بارے میں معلومات کے سب سے زیادہ قابل اعتماد ذریعہ کی ضرورت ہے، تو آپ بالکل صحیح جگہ پر آئے ہیں۔ لیکن یہ تیوٹورئل روزمرہ کے استعمال کے لیے نہیں ہے۔
ایک نیا تفصیلاتی ورژن ہر سال جاری کیا جاتا ہے۔ ان ریلیز کے درمیان، تازہ ترین تفصیلات کا مسودہ https://tc39.es/ecma262 میں ہے۔
انتہائی نئی خصوصیات کے بارے میں پڑھنے کے لیے، بشمول وہ جو "تقریباً معیاری" ہیں (نام نہاد "مرحلہ 3")، https://github.com/tc39/proposals میں تجاویز دیکھیں۔
اس کے علاوہ، اگر آپ براؤزرز کے لیے کام کر رہے ہیں، تو ٹیوٹوریل کے دوسرے حصے میں دیگر وضاحتیں شامل ہیں۔
-
MDN )موزیلا( جاواسکرپٹ ڈاکیومنٹ مثالوں اور دوسری تفصیلات کے ساتھ ایک بنیادی دستاویز ہے۔
آپ اسے ہیاں دیکھ سکتے ہیں: https://developer.mozilla.org/en-US/docs/Web/JavaScript/Reference
اگرچہ، اکثر بہتر ہوتا ہے کہ آپ انٹرنیٹ پر ہی سرچ کریں۔ استفسار میں "MDN [term]" استعمال کریں، مثال کے طور پر parseInt فنکشن کو سرچ کرنے کیلیے آپ https://google.com/search?q=MDN+parseInt استعمال کریں گے۔
جاواسکرپٹ ایک ترقی پذیر زبان ہے، اس میں نئے فیچرز روزانہ کی بنیادوں پر ڈالے جا رہے ہیں۔
مختلف براوؑزرز میں ان فیچرز کی سپورٹ دیکھنے کیلیے دیکھیں:
- کسی فیچر کی سپورٹ کیلیے http://caniuse.com کو دیکھیں۔ مثال کے طور پر یہ دیکھنے کیلیے کہ کونسے انجن جدید کرپٹوگرافی کے فنکشنز کو سپورٹ کرتے ہیں یہ ڈاکیومنٹ دیکھیں: http://caniuse.com/#feat=cryptography
- کونسے انجن کونسے فیچرز کو سپورٹ کرتے ہیں یا نہیں کرتے دیکھنے کیلیے دیکھیں: https://kangax.github.io/compat-table
یہ تمام دستاویزات حقیقی دنیا میں استعمال کیلیے مفید ہیں کیونکہ ان میں زبان کی تفصیلات اور سپورٹ وغیرہ کے بارے بہت سی معلومات موجود ہیں۔
برائے مہربانی انہیں (یا اس پیج) کو یاد رکھیے تا کہ کسی خاص فیچر کے گہرائی میں مطالعہ کیلیے آپ انہیں پڑھ سکیں۔